کراچی میں مسافر کے ہزاروں ڈالرز چرانے والا ملزم گرفتار

کراچی میں مسافر کے ہزاروں ڈالرز چرانے والا ملزم گرفتار

  

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر ایئر پورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر کے لاکھوں روپے مالیت کے ڈالرز چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے ملزم غلام عباس کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا ہے۔پولیس کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 9 فروری کو ایک مسافر کے 9300ڈالر گم ہو گئے تھے، متاثرہ مسافر مرتضی اکبر پاکستانی نژاد تنزانیہ کا شہری ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم غلام عباس پرائیویٹ کار کا ڈرائیور ہیجس کے قبضے سے چوری کیے گئے تمام 9300 ڈالر برآمد کرلیے گئے ہیں۔

چور گرفتار

مزید :

صفحہ اول -