ایوارڈز کمیٹی کا اجلاس، وزارتوں صوبائی حکومتوں کے ناموں کی سفارشات کی جانچ پڑتال کا فیصلہ

ایوارڈز کمیٹی کا اجلاس، وزارتوں صوبائی حکومتوں کے ناموں کی سفارشات کی جانچ ...

  

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کی زیر صدارت میں ایوارڈز کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیاکہ کمیٹی پبلک سروس، بہادری اور سروسز ٹو پاکستان کی کیٹیگریز میں مختلف پاکستان سول ایوارڈز کیلئے وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کی طرف سے بھیجے گئے ناموں کی سفارشات کی جانچ پڑتال کریگی۔ اجلاس میں سیکرٹری کابینہ ڈویڑن فضل عباس میکن، چیئرمین ایچ ای سی، مختلف وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کے اعلی حکام نے شرکت کی ۔ مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ سول ایوارڈز کا اعزاز شخصیات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ مخدوم خسرو نے کہاکہ پاکستان سول ایوارڈز کیلئے ناموں کی نامزدگی میں صرف میرٹ اور شفافیت کے اصولوں کو مدنظر رکھا جائے ۔

جانچ پڑتال فیصلہ

مزید :

صفحہ آخر -