سعودی عرب نے پاکستان کے لیے حج کوٹہ بڑھا کر 2 لاکھ کردیا

سعودی عرب نے پاکستان کے لیے حج کوٹہ بڑھا کر 2 لاکھ کردیا
سعودی عرب نے پاکستان کے لیے حج کوٹہ بڑھا کر 2 لاکھ کردیا

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستانیوں کو سعودی عرب نے تحفہ دیتے ہوئے حج کوٹہ بڑھا کر 2 لاکھ کردیا۔

سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ سعودی وزیرخارجہ سے ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے، پاکستان کے حج کوٹے میں اضافہ کردیا گیا ہے، اب 2 لاکھ پاکستانی حج اداکریں گے، اس سے پہلے پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 84 ہزار تھا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کے اس زبردست اقدام پر حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے سعودی حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

مزید :

قومی -