سعودی عرب جانا آسان، پاکستان کو ایسے ممالک کی فہرست میں شامل کرلیاگیا کہ آپ بھی خوش ہوجائیں گے 

سعودی عرب جانا آسان، پاکستان کو ایسے ممالک کی فہرست میں شامل کرلیاگیا کہ ...
سعودی عرب جانا آسان، پاکستان کو ایسے ممالک کی فہرست میں شامل کرلیاگیا کہ آپ بھی خوش ہوجائیں گے 

  

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے پاکستانی عازمین حج کو امیگریشن کے عمل  کی سہولت دیدی ہے  اور پاکستان کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے ساتھ ساتھ ای ویزہ کی سہولت والے ممالک میں شامل کرلیا گیا ہے جس کے بعد اب عازمین حج کے پاسپورٹ سعودی سفارتخانے بھجوانے کی پابندی ختم ہوچکی ہے، اب عازمین حج کو ان کا حج ویزہ ان کے گھر پہنچایا جائے گا۔

اس حوالے سے وفاقی وزیرمذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی کوششیں رنگ لے آئی ہیں، پاکستانی عازمین حج سعودی ایئرپورٹس پر انتظار کی کوفت سے بچ جائیں گے اورعازمین کو امیگریشن کے عمل میں ناقابل یقین حد تک سہولت ملے گی ، کراچی کےعازمین حج کی امیگریشن کراچی میں ہی ہو جائے گی، جب کہ لاہور اور اسلام آباد میں بھی امیگریشن سہولت کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -