نیب حکام کا آغا سراج کے گھر پر چھاپہ، کئی فائلیں اوردستاویزات قبضے میں لے لیں

نیب حکام کا آغا سراج کے گھر پر چھاپہ، کئی فائلیں اوردستاویزات قبضے میں لے لیں
نیب حکام کا آغا سراج کے گھر پر چھاپہ، کئی فائلیں اوردستاویزات قبضے میں لے لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیب حکام نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے گھر پر چھاپے کے دوران کئی فائلیں اور دستاویزات قبضے میں لے لیں۔
نیب اہلکار، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کے ہمراہ رات گئے کراچی میں واقع آغا سراج درانی کے گھر پہنچے اور تلاشی کا عمل شروع کیا، اس دوران نیب حکام نے آغا سراج درانی کے اہل خانہ سے پوچھ گچھ بھی کی۔
وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر صوبائی وزرا صورتحال معلوم کرنے پہنچے مگر انہیں گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی جس پر پیپلز پارٹی کے رہنماو¿ں نے صورتحال پر شدید احتجاج بھی کیا۔
آغا سراج درانی کی اہلیہ کا بتانا تھا کہ نیب اہلکار کئی گھنٹے تک مختلف کمروں کی تلاشی لیتے رہے اور اس وقت گھر میں صرف خواتین ہی موجود تھیں۔نیب حکام 7 گھنٹے کی تلاشی کے بعد مختلف دستاویزات اور کئی فائلیں اپنے ہمراہ لے گئے۔