متحدہ عرب امارات کے سینماﺅں میں پاکستانی فلموں کی نمائش نہ ہونے کے برابر ہے: شرافت شاہ

متحدہ عرب امارات کے سینماﺅں میں پاکستانی فلموں کی نمائش نہ ہونے کے برابر ہے: ...
متحدہ عرب امارات کے سینماﺅں میں پاکستانی فلموں کی نمائش نہ ہونے کے برابر ہے: شرافت شاہ

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) دبئی میں مقیم پاکستانی فلم انڈسٹری اور ٹی وی کے معروف فنکار سید شرافت علی شاہ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی فلموں کی نمائش بہت کم ہے۔

ہمسایہ ملک بھارت یہاں دیگر بزنس کے ساتھ ساتھ فلموں کی نمائش میں بھی چھایا ہوا ہے، ہر سینما میں بھارتی فلموں کی نمائش ہوتی رہتی ہے جبکہ پاکستانی فلمیں نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ یہاں پاکستانی فلم بین خاصی تعداد میں مووجد ہیں۔ گزشتہ کچھ سالوں کے دوران یہاں پاکستانی فلموں مالک، خدا کے لئے، وار، بول اور جوانی پھر نہیں آنی کی نمائش ہوئی۔ ان فلموں نے پاکستان فلم انڈسٹری کو پھر زندہ کردیا اور ان فلموں کو نہ صرف پاکستانیوں بلکہ دیگر ممالک کے فلم بینوں نے بھی شوق سے دیکھا اور تعریف کی۔

آج کے دور میں جدید تکنیک پر مبنی نئے اور اچھوتے موضوعات پر مبنی فلموں کی آج بھی ضرورت ہے جسے پورا کیا جانا چاہیے۔ سید شرافت علی شاہ نے پاکستانی فلم انڈسٹری کی توجہ اس طرف مبذول کراتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی معیار کی مزید فلمیں بنا کر ان کی نمائش سمندر پار ضرور کی جائے۔

مزید :

عرب دنیا -