بھارتی جیل میں شہید کیے جانے والے شاکر اللہ کب اسلام قبول کیا اور کتنے عرصہ سے بھاتی جیل میں قید ہیں؟

بھارتی جیل میں شہید کیے جانے والے شاکر اللہ کب اسلام قبول کیا اور کتنے عرصہ ...
بھارتی جیل میں شہید کیے جانے والے شاکر اللہ کب اسلام قبول کیا اور کتنے عرصہ سے بھاتی جیل میں قید ہیں؟

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک) گزشتہ روز بھارت کی جیل میں پاکستانی قیدی شاکر اللہ کو پتھر اور ڈنڈے مار کر ہلاک کردیا گیاتھا جس کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جے پور کی سنٹرل جیل میں یہ لڑائی ٹی وی کی آواز پر شروع ہوئی تھی ۔

نجی اخبار روزنامہ ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق شاکر اللہ کا تعلق سیالکوٹ کے نواحی علاقے موضع جیسر والا سے تھا ، اس نے 1997ءمیں اسلام قبول کیا تھا، بجوات میں غلطی سے کنٹرول لائن عبور کرنے پر  بھارتی فوج نے گرفتار کر لیا تھا ۔ شاکر اللہ کے چچا رحمت مسیح اور جاوید مسیح نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیص کا کہنا ہے کہ قیدی شاکر اللہ کو قتل کیے جانے کی خبروں پر تشویش ہے، نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی حکام سے رابطہ کرکے جے پور جیل میں پاکستانی قیدی کی شہادت پر پاکستان نے بھارت سے جواب مانگا ہے اور بھارتی حکام سے واقعے کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

اخباری ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمشن کو بھارتی حکومت کی جانب سے تاحال کچھ نہیں بتایا گیا۔ شاکر اللہ کو قتل کرنے کے الزام میں آنند پرتاب سنگھ، شیو مہاتاب، اندر پال اور کیسر سنگھ کو گرفتار کیا گیا ہے، شاکر اللہ کا تعلق سیالکوٹ سے بتایا گیا ہے۔ جنوری 2019ءمیں پاکستان اور بھارت کی طرف سے فراہم کی گئی فہرست کے مطابق 350 سے زائد پاکستانی بھارت کی مختلف جیلوں میں قید ہیں، نئی دہلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمشن نے معاملہ باضابطہ طور پر بھارتی حکام سے اٹھایا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نے رپورٹ کی فوری تصدیق کی دخواست کی ہے۔

دریں اثناءپاکستان نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے بھارتی جیلوں میں قید تمام پاکستانی قیدیوں اور بھارت آنے والے پاکستانی شہریوں کو فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ سابق سفیر عبدالباسط نے کہا ہے کہ عوام کو کچھ نہیں کہہ سکتے کیونکہ بھارتی حکومت کا موقف ہی دہشتگردی اور انتہا پسندی پر مبنی ہے۔دوسری طرف پاک بھارت دوستی بس کے راستے میں امرتسر کے قریب مقامی رہائشیوں نے دوستی بس کو روکنے کی کوشش کی۔ 

مزید :

بین الاقوامی -