شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کیخلاف اپیل سماعت کیلیے منظور

شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کیخلاف اپیل سماعت کیلیے منظور
شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کیخلاف اپیل سماعت کیلیے منظور

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف ان چیمبر اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی۔

سپریم کورٹ کے جج جسٹس عظمت سعید نے شوکت عزیز صدیقی کی اپیل پر رجسٹرار کے اعتراضات کے خلاف درخواست کی ان چیمبر سماعت کی۔ عدالت نے سماعت کے بعد رجسٹرار کے اعتراضات ختم کرتے ہوئے شوکت عزیز صدیقی کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی۔

11 اکتوبر 2018 کو ججز کےخلاف شکایات کی سماعت کرنے والی سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارش پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے برطرفی اور سپریم جوڈیشل کونسل کی رپورٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا تاہم رجسٹرار سپریم کورٹ نے ان کی درخواست پر اعتراضات عائد کئے تھے۔شوکت عزیز صدیقی نے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

واضح رہے کہ شوکت عزیز صدیقی نے عدلیہ میں آئی ایس آئی کی مداخلت کے الزامات لگائے تھے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -