سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سماعت کیلئے 3 رکنی لارجربنچ تشکیل
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کیلئے 2 لارجربنچ تشکیل دے دیئے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سماعت کیلئے 3 رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیئے گئے، 3 رکنی بنچ چیف جسٹس کی سربراہی میں تشکیل دیاگیا ،پہلے بنچ میں چیف جسٹس آصف سعیدکھوسہ،جسٹس مظہرعالم،جسٹس سجادعلی شامل ہیں ،2 لارجربنچ 25 اور 26 فروری کوسماعت کریں گے،لارجربنچ کریمنل اپیل اوردیگردرخواستوں پرسماعت کرےگا۔
دوسرے لارجر بنچ میں جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں بھی 3 رکنی لارجربنچ تشکیل دے دیا گیا۔دوسرے بنچ میں جسٹس مشیرعالم،جسٹس فیصل عرب اورجسٹس اعجازالحسن شامل ہیں ۔