آغا سراج درانی کو گرفتار کرنے کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی

آغا سراج درانی کو گرفتار کرنے کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی
آغا سراج درانی کو گرفتار کرنے کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سندھ اسمبلی کے سپیکر آغا سراج درانی کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گزشتہ روز گرفتار کیا اور اب ان کی گرفتاری کی ویڈیو بھی منظرعام پر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آغا سراج درانی کو اسلام آباد میں واقع ایک ہوٹل سے حراست میں لے کر احتساب عدالت میں پیش کر کے راہداری ریمانڈ لیا گیا۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ آغا سراج درانی کی کراچی، حیدر آباد، شکار پور اور سکھر میں جائیدادیں ہیں۔ یہ ساری جائیدادیں آغا سراج درانی اور ان کے گھر کے 11 افراد کے نام پر ہیں۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ آغا سراج درانی اپنی جائیدادوں کے ذرائع آمدن کے بارے میں مطمئن نہ کر سکے جس کے بعد انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔
دوسری جانب آغا سراج درانی نے عدالت میں اپنا مقدمہ لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا میں اسلام آباد ایک دعوت پر آیا تھا اور مجھے گرفتاری سے متعلق کوئی اطلاع نہیں دی گئی، نیب نے ایک فارم دیا تھا جسے بھر کر واپس کر دیا تھا، سب کو پتہ ہے کیا ہو رہا ہے، میں اپنا مقدمہ عدالت میں لڑوں گا۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔