جاپان میں ملنے والا وہ پودا جو انسانی جسم کو بوڑھا نہیں ہونے دیتا

جاپان میں ملنے والا وہ پودا جو انسانی جسم کو بوڑھا نہیں ہونے دیتا
جاپان میں ملنے والا وہ پودا جو انسانی جسم کو بوڑھا نہیں ہونے دیتا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) آبِ حیات کے بارے میں تو سب نے سن رکھا ہو گا جسے پینے سے عمرِ خضر عطا ہو جاتی ہے۔ اب جاپان میں پائے جانے والے ایک پودے کے بارے میں بھی ایسا ہی حیران کن انکشاف سامنے آ گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس پودے کا نام ’اشیتابا‘ (Ashitaba)ہے جس پر تحقیق کے بعد سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ اس میں ایک ایسا کمپاﺅنڈ پایا جاتا ہے جو انسانی جسم کو بوڑھا نہیں ہونے دیتا۔ درحقیقت یہ کمپاﺅنڈ جسم کے ان خلیوں کو ختم کرتا ہے جو کسی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں۔ یوں خلیوں کے صحت مند اور جوان رہنے سے انسان کی جوانی بھی دیرپا ہو جاتی ہے۔
جاپان میں اس پودے کے حوالے سے روایت پائی جاتی ہے کہ قدیم جاپانی سلطنتوں کی افواج اس پودے کے پتے کھایا کرتی تھیں جس سے ان کے جسم میں طاقت آتی تھی۔ اسی روایت کی بناءپرآسٹریا کی یونیورسٹی آف گریز کے سائنسدانوں نے اس پودے پر تحقیق کی۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر فرینک میڈیو کا کہنا تھا کہ ”اس پودے میں پائے جانے والے اینٹی ایجنگ (انسان کو بوڑھا ہونے سے بچانے کی صلاحیت کا حامل)کمپاﺅنڈ کا نام 4،4ڈی میتھ آکسیکلکون (4,4'-dimethoxychalcone)ہے۔ یہ کمپاﺅنڈ اس پودے کے پتوں میں پایا جاتا ہے۔ یہ کماﺅنڈ نہ صرف بیمار خلیوں کو ختم کرتا ہے بلکہ صحت مند خلیوں کو بیماریوں سے بھی بچاتا ہے اور انہیں توانا اور جوان رکھتا ہے۔“