مونس الہٰی نے آئی سی سی سے بھارت کے خلاف بڑامطالبہ کردیا

مونس الہٰی نے آئی سی سی سے بھارت کے خلاف بڑامطالبہ کردیا
مونس الہٰی نے آئی سی سی سے بھارت کے خلاف بڑامطالبہ کردیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ق کے رکن قومی اسمبلی مونس الہٰی نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل سے بھارت کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مونس الہٰی نے پیغام دیا کہ بھارت کی کرکٹ ورلڈ کپ2019 میں پاکستان کی شرکت روکنے کی سر توڑ کوشش ،2009 میں سری لنکا پر حملہ سے پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارتی شرارت کے 10سال بعد اب 2019 میں پلوامہ ڈرامہ بھارت کی ایک اور شرارت۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بھارت کے شیطانی حربوں کا نوٹس لے۔

واضح رہے کہ پلوامہ واقعے کے بعد بھارتی کھلاڑیوں نے مطالبہ کیا تھاکہ باہمی سیریز کے بعد اب ورلڈ کپ میں بھی پاکستان کیخلاف میچ نہ کھیلا جائے ۔اس حوالے سے آئی سی سی کے سی ای او ڈیوڈ رچرڈسن کا کہنا تھا کہ ہم بھارتی کرکٹ بورڈ اور پی سی بی کے ساتھ صورتحال مانیٹر کررہے ہیں اور ابھی تک ورلڈکپ 2019کے تمام میچز شیڈول کے مطابق نہ ہونے کے کوئی اشارے نہیں ملے۔ کھیل، بالخصوص کرکٹ میں لوگوں اور معاشروں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کی خوبصورت صلاحیت موجود ہے اور ہم اس بنیاد پر ہی اپنے تمام ممبران کیساتھ مل کر کام کریں گے۔

مزید :

قومی -