’میں پاکستانی ہوں اور میں پلوامہ حملے کی مذمت کرتی ہوں‘ پاکستانی خواتین عوام کے لئے میدان میں آگئیں

’میں پاکستانی ہوں اور میں پلوامہ حملے کی مذمت کرتی ہوں‘ پاکستانی خواتین ...
’میں پاکستانی ہوں اور میں پلوامہ حملے کی مذمت کرتی ہوں‘ پاکستانی خواتین عوام کے لئے میدان میں آگئیں

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ وادی کے علاقے پلوامہ میں بھارتی فوج پر خودکش حملے کے بعد سے پاک بھارت تعلقات کی کشیدگی عروج کو چھو رہی ہے۔بھارت کی طرف سے حسب روایت اس حملے کا الزام بھی پاکستان کے سر منڈھ دیا گیا ہے تاہم پاکستانی حکومت نے اس الزام کی سختی سے تردید کی ہے اور وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو کسی بھی طرح کی تحقیقات میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اب پاکستانی خواتین بھی اس حملے کے تناظر میںمیدان میں آ گئی ہیں اور اس کی مذمت کر رہی ہیں۔

ویب سائٹ مینگوباز کے مطابق خواتین ایک پلے کارڈ کے ساتھ تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہی ہیں جس پر لکھا ہوتا ہے کہ ”میں پاکستانی ہوں او رمیں پلوامہ حملے کی مذمت کرتی ہوں۔“ اب تک سینکڑوں خواتین اپنے اکاﺅنٹس سے یہ تصاویر پوسٹ کر چکی ہیں اور بھارت کی بعض شخصیات کی طرف سے پاکستانی خواتین کے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے۔ بھارتی اداکارہ سوارابھاسکر نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ ”ایسا امن اور اظہار یکجہتی کا پیغام دینے پر پاکستانی دوستوں کا شکریہ۔ نوجوان پاکستانیوں کی طرف سے اٹھایا جانے والا یہ اقدام قابل تعریف ہے اور ہم آپ کی آواز سن رہے ہیں۔“

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -