بھارت دشمنی میں اندھا ہو گیا،پاکستان کو کر کٹ ورلڈ کپ سے باہر کرنے کے خواب دیکھنے لگا

بھارت دشمنی میں اندھا ہو گیا،پاکستان کو کر کٹ ورلڈ کپ سے باہر کرنے کے خواب ...
بھارت دشمنی میں اندھا ہو گیا،پاکستان کو کر کٹ ورلڈ کپ سے باہر کرنے کے خواب دیکھنے لگا

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ کپ میں پاکستان سے میچ منسوخ کرانے میں ناکامی کے بعد بھارت نے ورلڈ کپ میں پاکستان سے نہ کھیلنے کے بہانے شروع کردیئے اور آئی سی سی سے پاکستان کوورلڈ کپ سے باہر کرنے کا مطالبہ شروع کر دیا۔بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے تعینات کی گئی کرکٹ کی انتظامی کمیٹی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین کو لکھنے جانے والے خط کا مسودہ تیار کر لیا ہے جس میں ان سے درخواست کی جائے گی کہ آئی سی سی پاکستان کی ورلڈ کپ 2019میں شرکت پر پابندی عائد کرے۔

جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے کرکٹ بورڈ کی کمیٹی کی جانب سے تیار کیے گئے اس خط کے مسودے میں دھمکی بھی دی گئی ہے کہ اگر پاکستان کو ورلڈ کپ میں شرکت سے نہ روکا گیا تو بھارت ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کر سکتا ہے۔بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی) کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین ونود رائے قانونی مشاورت کے بعد اس بارے میں حتمی فیصلہ کریں گے کہ اس سلسلے میں آئی سی سی سے رابطہ کیا جائے یا نہیں۔البتہ ایک بھارتی آفیشل نے کسی بھی قسم کے خط کی تیاری کے موقف کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی سی سی آئی یا کمیٹی نے پاکستان کی شرکت پر پابندی کے حوالے سے کوئی خط تیار نہیں کیا اور اگر انہوں نے ایسا کیا بھی ہے تو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اسے مسترد کر دے گی۔بی سی سی آئی آفیشل نے کہا کہ آئینی طور پر ایسا ممکن نہیں اور آئی سی سی کوالیفائی کرنے والے تمام اراکین کو اپنے ایونٹس میں شرکت کا اختیار دیتا ہے۔کھیل کے عالمی ضابطوں اور قوانین پر گہری نظر رکھنے والے ماہرین نے بھی بھارت کی اس کوشش کو خام خیالی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت چاہے کتنی ہی کوشش کیوں نہ کر لے، وہ پاکستان کو ایونٹ میں شرکت سے نہیں روک سکتا۔ ایسے ایونٹ میں کئی ممالک شریک ہوتے ہیں لہذا کسی ایک ملک کی ایما پر فیصلے نہیں لیے جا سکتے اور خود کو بے وقوف بنانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔آئی سی سی کے تمام بورڈ اراکین کی ورکشاپ 24سے 26فروری تک شیڈول ہے اور بھارت اگر آئی سی سی کے پاس جانے کافیصلہ کرتا ہے تو ممکنہ طور پر اسی ورکشاپ میں یہ بات رکھی جائے گی ۔

مزید :

کھیل -