سلمان بٹ نے یو اے ای میں لاہور قلندرز کو جوائن کرلیا
شارجہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی سلمان بٹ نے یو اے ای لاہور قلندرز کو جوائن کرلیا ہے۔
سلمان بٹ نے متحدہ عرب امارات میں لاہور قلندرز کو جوائن کرلیا ہے،انہوں نے ٹیم کا حصہ بننے کے بعد باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز بھی کر دیا ہے جبکہ یو اے ای روانگی سے قبل بھی سلمان بٹ نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں بھر پور ٹریننگ کی تھی۔سلمان بٹ کو محمد حفیظ کے ان فٹ ہونے کے بعد لاہور قلندرز کا حصہ بنایا گیا تھا، لاہور قلندر پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کا اگلا میچ 22 فروری کو ملتان سلطانز کے خلاف شارجہ سٹیڈیم میں کھیلے گی۔واضح رہے کہ سپاٹ فکسنگ تنازعہ کی وجہ سے سلمان بٹ پر گزشتہ 8 سال سے قومی ٹیم کے دروازے بند ہیں تاہم اب وہ پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بننے میں کامیاب ہوئے ہیں۔