پی ایس ایل شامل یہ فاسٹ باؤلر پاکستانی ٹیم کا خفیہ ہتھیار ثابت ہو سکتا ہے:سابق کینگرو اوپنر میتھیو ہیڈن نے ایسے باؤلر کا نام لے دیا کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

پی ایس ایل شامل یہ فاسٹ باؤلر پاکستانی ٹیم کا خفیہ ہتھیار ثابت ہو سکتا ...
 پی ایس ایل شامل یہ فاسٹ باؤلر پاکستانی ٹیم کا خفیہ ہتھیار ثابت ہو سکتا ہے:سابق کینگرو اوپنر میتھیو ہیڈن نے ایسے باؤلر کا نام لے دیا کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلیا کے سابق اوپنر میتھیو ہیڈن نے پاکستان سپر لیگ میں فاسٹ بالنگ کے ٹیلنٹ پر خوشی کا اظہار کیا ہے، انہوں نے خاص طور پر لاہور قلندرز کے حارث رئوف کی تعریف کی ہے۔

پی ایس ایل میچز کے کمنٹیٹرز میں شامل میتھیو ہیڈن راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ حارث رؤف سے کافی متاثر دکھائی دیئے جنہوں نے کراچی کنگز کے خلاف میچ وننگ کارکردگی دکھاتے ہوئے 23 رنز دے کر 4 وکٹیں لی تھیں۔ہیڈن کا کہنا ہے کہ وہ فاسٹ بالنگ ٹیلنٹ سے خاص طور پر محظوظ ہوئے ہیں، حارث رئوف جیسے ٹیلنٹ کا غیر روایتی ڈیولپمنٹ پروگرام کے ذریعے سامنے آنا اور پھر اعلی سطح پر پرفارم کرنا حیران کن ہے۔حارث رئوف کی صلاحیتیں ستمبر 2017میں گوجرانوالہ میں ٹیلنٹ کیمپ کے دوران سامنے آئیں جس کے بعد وہ آسٹریلیا جانے والے لاہور کے ڈیولپمنٹ ٹور کا بھی حصہ بنے۔میتھیو ہیڈن کا مزید کہنا تھا کہ حارث رئوف انٹر نیشنل کرکٹ میں پاکستان کے وہ بالر ثابت ہوسکتے ہیں جن سے دیگر ٹیمیں خوفزدہ ہوں گی کیوں کہ یہ حقیقت ہے کہ پاکستان میں ایسے بالر ز بھی موجود ہیں جنہیں عمومی طور پر مواقع نہیں ملتے تاہم پی ایس ایل نے انہیں اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا موقع دیا ہے۔آسٹریلیا کے لیے103ٹیسٹ،161ون ڈے اور9ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے والے47سالہ میتھیو ہیڈن کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کا اصل مقصد انٹر نیشنل کرکٹ کو پاکستان لانا ہے ، وہ اپنی کمٹمنٹس کی وجہ سے پاکستان نہیں جا رہے تاہم پی ایس ایل کا مقصدانٹر نیشنل کرکٹ کی واپسی ہونی چاہیئے۔

مزید :

کھیل -