پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف حیران کن ’حملے ‘کافیصلہ کرلیا

پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف حیران کن ’حملے ‘کافیصلہ کرلیا
پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف حیران کن ’حملے ‘کافیصلہ کرلیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان دشمنی میں بھارت انتہا پسندی پر اتر آیا اور بھارت نے پاکستان کے خلاف آبی دہشت گردی شروع کردی ہے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق بھارت نے پاکستان کی جانب آنے والے 3دریاﺅں کا پانی روکنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔بھارتی وزیر نتن گڈ کری نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے پاکستان جانے والا پانی روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور ہم مشرقی دریاﺅں کا پانی روک کر جموں کشمیر ،بھارتی پنجاب میں پانی دیں گے ۔

واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماﺅں اور بھارتی میڈ یا نے پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ شرو ع کیا ہوا ہے ۔

مزید :

قومی -