سابق وزیر اعظم کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے،نواز شریف کی حب الوطنی پر شک کرنے والے محبِ وطن نہیں ہو سکتے:مریم اورنگزیب

سابق وزیر اعظم کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے،نواز شریف کی حب الوطنی پر ...
سابق وزیر اعظم کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے،نواز شریف کی حب الوطنی پر شک کرنے والے محبِ وطن نہیں ہو سکتے:مریم اورنگزیب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف کی وطن سے محبت پر شک کرنے والے خود محب وطن نہیں ہوسکتے ،ایک مرتبہ پھر تین مرتبہ منتخب وزیراعظم نوازشریف کے خلاف منفی پراپیگنڈہ استعمال کیاجارہا ہے،یہ مہم انتخابات سے قبل بھی چلائی گئی تھی، نوازشریف کے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیاجارہا ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ محمد نوازشریف کی پاکستان اور اسلام سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اور اس کے لئے انہیں کسی سے سرٹیفیکیٹ کی ضرورت نہیں،ایک مرتبہ پھر تین مرتبہ منتخب وزیراعظم محمد نوازشریف کے خلاف منفی پراپگنڈہ استعمال کیاجارہا ہے یہ مہم انتخابات سے قبل بھی چلائی گئی تھی، نوازشریف کے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیاجارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ  نوازشریف نے پاکستان کو جوہری اور معاشی قوت بنانے میں جو کردار ادا کیا وہ ملکی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھاجائے گا،نوازشریف نے پاکستان کو دفاعی قوت اور دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ،نوازشریف کی پاکستان سے محبت کی وجہ سے عوام نے ایسے منفی پراپیگنڈے کو ہمیشہ مسترد کیا ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام نے ایسے پراپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے نوازشریف کو تین مرتبہ وزیراعظم بنایا ،اس حالیہ مہم کو بھی پاکستان کے عوام مسترد کریں گے اوراس کا حصہ نہیں بنیں گے

مزید :

قومی -