نواز شریف نے ”ڈان اخبار“ کیساتھ انٹرویو میں غیر محتاط گفتگو کی تھی :مجیب الرحمان شامی
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف دانشور مجیب الرحمان شامی نے کہاہے کہ نواز شریف نے ڈان اخبار کے ساتھ ایک انٹرویو میں بڑی غیرمحتاط گفتگو کی تھی ، سیاست کیلئے ملکی مفاد کو پس پشت نہیں ڈالنا چاہئے۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “ میں گفتگو کرتے ہوئے کلبھوشن کیس پر عالمی عدالت انصاف میں بھارتی وکیل کے دلائل کے حوالے سے سوال پر مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ نواز شریف نے ڈان اخبار کے ساتھ انٹرویومیں بڑی غیر محتاط گفتگوکی تھی ، اگرچہ مسلم لیگ ن اس کو آج بھی تسلیم نہیں کررہی ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی یہ گفتگو مجھے پسند نہیں آئی تھی ، ہم کو سیاست کیلئے ملکی مفاد کو پس پشت پر نہیں ڈالنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ میں آج بھی نواز شریف کے انٹرویوکے بارے میں اپنی ایک رائے رکھتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ فواد چودھری اورنعیم الحق کے درمیان ٹوئٹر پرجوکشتی ہورہی ہے اس میں کافی تفریح کا سامان ہے ،دونوں کو یہ کام جاری رکھنا چاہئے ۔