پیکجز مال میں ”گیم آف لان “کے نام سے خواتین کے لیے شاندار نمائش کے انعقاد کی تیاریاں
لاہور(پروموشنل ریلیز)آئیے بہار اور موسم گرما کو سٹائل میں خوش آمدید کریں ،موسم سرما تقریباً ختم ہو رہا ہے ،اس موقع پر پیکجز مال 18فروری کو ”گیم آف لان “کے نام سے بہار اور موسم گرما کے حوالے سے شاندار نمائش کا انعقاد کر رہا ہے ۔
اس نمائش میں معروف ڈیز ائنرزحصہ لے رہے ہیں جو آپ کے کپڑوں کی الماری کو خوبصورتی کے ساتھ تبدیل کرنے کے لیے پر عزم ہیں ۔ہر ایک ڈیز ائنر ہفتہ وار بنیادوں پر بہار اور موسم گرما کی لان کولیکشن کا والیوم 1ریلیز کر رہا ہے اور پیکجز مال لان سے پیار کرنے والی خواتین کو خوشم کرنے کے لیے ان تمام لانچز کی نمائش منعقد کر رہا ہے ۔لان فیسٹول میں بہت سے برانڈز حصہ لے رہے ہیں ،پیکجز مال ہر ایک لان کولیکشن کے لانچ پر خصوی ڈسکاونٹ اور واﺅچرز سمیت بہت سی چیزیں فراہم کرے گا ۔ لان کے برینڈڈ سوٹوں کی قیمتوں میں حد سے زیادہ اضافے کی وجہ سے لان سے پیار کرنے والی خواتین اسے خریدنے سے پہلے دو بار ضرور سوچتی ہیں لیکن اس بار پیکجز مال میں تمام ڈیزائنرز اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ جس بھی سوٹ پر آپ کی نظر پڑے ،وہ آپ کے شاپنگ کارٹ میں بھی شامل ہو ۔ پیکجز مال کی جانب سے منعقد کی گئی ”گیم آف لان“میں تمام معروف برانڈز ایک ہی چھت کے نیچے اپنے کولیکشن لانچ کر رہے ہیں۔
اس شاندار نمائش کے ساتھ ساتھ پیکجز مال پورا مہینہ دم بخود کردینے والی سرگرمیوں کا انعقاد کر رہا ہے جن میں لوگوں کو انعامات جیتنے کے مواقع بھی فراہم کیے جا رہے ہیں ۔