”یہ کام پارلیمنٹ میں نہیں ہوناچاہئے“،ریماعمرنے عدلیہ کی خود مختاری مثاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا

”یہ کام پارلیمنٹ میں نہیں ہوناچاہئے“،ریماعمرنے عدلیہ کی خود مختاری مثاثر ...
”یہ کام پارلیمنٹ میں نہیں ہوناچاہئے“،ریماعمرنے عدلیہ کی خود مختاری مثاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ریما عمر نے کہاہے کہ اگر پارلیمنٹ 184تھری کوریگولیٹ کرنے کی کوشش کرے گی تویہ اس سے عدلیہ کی خود مختاری مثاثر ہوسکتی ہے ،اس لئے یہ کام پارلیمنٹ میں نہیں ہونا چاہئے۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ریما عمر نے کہا کہ حال ہی میں اقوام متحدہ کی جانب سے منظر عام پر آنیوالی رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے تشدد کی عکاسی کی گئی ہے ، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے جوریاستی تشدد کیا جارہا ہے ، دنیا میں اب اس پر بات ہورہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان پر دباﺅ بھی ہے کہ وہ شدت پسند شخصیات اور تنظیمیں جو پاکستان میں ہیں ، ان کے خلاف ایکشن لے ، اس لئے ہمیں اس معاملے میں زیادہ پر اعتمادنہیں ہونا چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو اپنی پاورز کوریگو لیٹ کرنے کی ضرورت ہے ، اگر پارلیمنٹ خود 184تھری کوریگولیٹ کرنے کی کوشش کرے گی تو اس سے عدالتی خود مختاری مثاثر ہوسکتی ہے ، اس لئے یہ کام پارلیمنٹ میں نہیں ہونا چاہئے بلکہ خود سپریم کو رٹ کو اس حوالے سے دیکھناچاہئے ، البتہ پارلیمنٹ میں اس پر بات کی جاسکتی ہے ۔

مزید :

قومی -