بھارت کو کس وجہ سے سفارتی محاذ پر ناکامی ہوئی ، تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے بتا دیا

بھارت کو کس وجہ سے سفارتی محاذ پر ناکامی ہوئی ، تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے بتا ...
بھارت کو کس وجہ سے سفارتی محاذ پر ناکامی ہوئی ، تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے بتا دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار اشاد بھٹی نے کہاہے کہ پلو امہ حملے پر بھارت کو دنیا میں اس لئے سفارتی سطح پر ناکامی ہوئی کہ ایک تو الزام غلط تھا اور دوسری جانب مودی وعدے پورے نہیں کرسکے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کارارشاد بھٹی نے کہا کہ پلوامہ حملے پر بھارت کو دنیا میں اس لئے سفارتی سطح پر ناکامی ہوئی کہ ایک جانب تو الزام غلط تھا اور دوسری جانب مودی نے حکومت میں آنے کیلئے جووعدے کئے تھے ، وہ پورے نہیں کرسکے ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی بھی ایک اہم فیکٹرہے ، چھ ماہ میں حکومت نے کسی شعبے میں کامیابی دکھائی ہے تو وہ کامیاب خارجہ پالیسی ہے جس میں مختلف ممالک سے تعلقات بہتر کئے گئے ہیں ، اس وجہ سے بھارتی کو عالمی سطح پر تنہائی کا سامنا ہے ۔

مزید :

قومی -