پلوامہ حملے پرامریکی رد عمل کے بعد ہمیں کیا کرنے کی ضرورت ہے ؟مظہر عباس نے صائب مشور ہ دیدیا

پلوامہ حملے پرامریکی رد عمل کے بعد ہمیں کیا کرنے کی ضرورت ہے ؟مظہر عباس نے ...
پلوامہ حملے پرامریکی رد عمل کے بعد ہمیں کیا کرنے کی ضرورت ہے ؟مظہر عباس نے صائب مشور ہ دیدیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ خطے میں پاکستان کی جغرافیائی حیثیت ایک بڑی وجہ بنی ہے کہ پلوامہ حملے پر امریکہ کی جانب سے بڑا ردعمل نہیں آیا، ہمیں ابھی مزیدمحتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عبا س نے کہا کہ خطے میں پاکستان کی جغرافیائی حیثیت ایک بڑی وجہ بنی ہے کہ پلوامہ حملے پر امریکہ کی جانب سے بڑا ردعمل نہیں آیا ، وہ پاکستان کی جغرافیائی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور بھارت کی جانب سے کوئی ثبوت بھی نہیں دیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ابھی مزیدمحتاط رہنے کی ضرورت ہے۔پیپلز پارٹی کی جانب سے سپریم کور ٹ کا سوموٹو لینے کا اختیار پارلیمنٹ میں زیر بحث لانے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ اب اس بات کاخود سپریم کورٹ کی جانب سے بھی جائزہ لینا چاہئے کیونکہ اگر ایک شخص کے معاملے پر سوموٹو ایکشن لیاجاتا ہے تو پھراس کے پاس اپیل کاحق کہاں رہ جاتاہے ، اس لئے سپریم کورٹ کو اس معاملے پر نظر ثانی کرنی چاہئے ۔

مزید :

قومی -