”چیف جسٹس یہ کام کرنے کے حق میں نہیں ہیں “آئینی ماہر بابر ستار کا سوموٹو کے حوالے سے اہم تجزیہ

”چیف جسٹس یہ کام کرنے کے حق میں نہیں ہیں “آئینی ماہر بابر ستار کا سوموٹو کے ...
”چیف جسٹس یہ کام کرنے کے حق میں نہیں ہیں “آئینی ماہر بابر ستار کا سوموٹو کے حوالے سے اہم تجزیہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئینی ماہر بابر ستارنے کہاہے کہ از خودنوٹس کے حوالے سے کچھ کام سپریم کورٹ کوکرنا پڑے گا اور کچھ کام پارلیمنٹ کوکرناپڑے گا ، چیف جسٹس آصف سعیدکھوسہ سوموٹو لینے کے حق میں نہیں ہیں، یہ ایک اچھی بات ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے بابرستار نے کہا کہ جب کسی ملک میں ہونیوالے کسی واقعہ میں کوئی دوسرا ملک ملوث پایا جاتاہے توتمام ممالک کی انٹیلی جنس ایجنسیاں بھی اپنی اپنی رپورٹ دیتی ہیں ، پلوامہ حملے میں پاکستان کا کوئی لنک نظر نہیں آیا ، اس لئے ٹرمپ نے کہاہے کہ ہمارے پر رپورٹس آئی ہیں، ہم ان کودیکھ رہے ہیں اور بعد میں ردعمل دینگے ۔

انہوں نے کہاکہ آئینی تاریخی کواگر پڑھا جائے تو قانون سازی پوری دنیامیں پارلیمنٹ میں ہی ہوتی ہے ، از خودنوٹس کے حوالے سے کچھ کام سپریم کورٹ کوکرنا پڑے گا اور کچھ کام پارلیمنٹ کوکرناپڑے گا ، اب تک یہ اختیار سپریم کورٹ کے چیف جسٹس استعمال کرتے رہے ہیں ، کوئی ان کو اس اختیار کے استعمال سے نہیں روک سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کھوسہ سوموٹو لینے کے حق میں نہیں ہیں، یہ ایک اچھی بات ہے ۔

مزید :

قومی -