آنر کے تعاون سے لاہور میں عاصم اظہر اور مہوش حیات کا پہلی بار ایک ساتھ کنسرٹ کا انعقاد

آنر کے تعاون سے لاہور میں عاصم اظہر اور مہوش حیات کا پہلی بار ایک ساتھ کنسرٹ ...
آنر کے تعاون سے لاہور میں عاصم اظہر اور مہوش حیات کا پہلی بار ایک ساتھ کنسرٹ کا انعقاد

  

لاہور(پروموشنل ریلیز)لاہور میں آنر یوتھ کے سفیر عاصم اظہر اور مہوش حیات نے پہلی بار ایک ساتھ کنسرٹ کر کے شائقین کو خوش کردیا ۔کراچی سے شروع ہونے والے اس کنسرٹس کے اس سلسلے نے لاہور میں بھی اپنا جادو جگا دیا ۔ لاہور کے بہترین موسم اور عاصم اظہر کی شاندار پرفارمنس نے آنر فینز کا مزہ دوبالا کردیا ۔

جوش و ولولے سے بھر پور اس کنسرٹ کا انعقاد لاہور کے پیکجز مال میں ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں آنر فینز نے حصہ لیا اور بغیر کسی ٹکٹ کے مفت میں اپنے پسندیدہ گلوکار کا کنسرٹ انجوائے کیا ۔

ایونٹ میں آنرز پاکستان کی ایمبیسڈر مہوش حیات نے پاور پیک پرفارمنس سے سماں باندھ دیا ،ہجوم میں ہر طرف سے مہوش حیات کے نام کے نعرے بلند تھے اور لوگ ان کے ساتھ ساتھ گانے بھی گنگناتے رہے ۔پاکستان میں پہلی بار آنر کے تعاون سے مہوش حیات سٹیج پر گانا گانے کے لیے آئیں ۔

لوگوں نے عاصم اظہر اور مہوش حیات کی پرفارمنس کو خوب سراہا اور بہترین تفریح مہیا کرنے پر آنر کا شکریہ ادا کیا،پاکستان آنر یوتھ ایمبیسڈر عاصم اظہر نے آنر 8cموبائل کے ساتھ سیلفی لے کر شو کا اختتام کیا ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -