پی ایس ایل ،پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کا حیران کن فیصلہ آگیا

پی ایس ایل ،پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کا حیران کن فیصلہ آگیا
پی ایس ایل ،پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کا حیران کن فیصلہ آگیا

  

شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ سیزن 4کے نویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 46رنز سے شکست دے دی ۔پشاور زلمی نے مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 153رنز بنائے ،جواب میں کراچی کنگز کے بلے باز مقررہ20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 109رنز بنا سکے ۔

تفصیل کے مطابق کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا توپشاور زلمی کی جانب سے امام الحق اور ڈاسن نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن کوئی بھی اچھا کھیل پیش نہ کر سکا اور پانچ کھلاڑی صفر پر آوٹ ہوئے ۔امام الحق 56اور ڈاسن 43سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔کامران اکمل،ماڈسن ،پولارڈ ،وہاب ریاض اور عمید آصف صفر سکور پرآوٹ ہوئے ۔کپتان ڈیرن سیمی نے بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور 10گیندوں پر 24رنز بنائے ۔کراچی کنگز کی جانب سے عثمان شنواری اور سکندر رضا نے 2,2جبکہ محمد عامر ،عامر یامین اور عماد وسیم نے1,1وکٹ حاصل کی۔

جواب میں کراچی کنگز کے بلے باز اچھی کار کردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے ۔کراچی کنگز کی جانب سے لیونگ سٹون صفر ،بابر اعظم 1،ڈنک 12،انگرام 21،سکندررضا 14اور عماد وسیم 26رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔حسن علی نے شاندار باولنگ کرتے ہوئے 4وکٹیں حاصل کیں جبکہ عمید آصف ،وہاب ریاض اور پولارڈ نے 1,1وکٹ حاصل کی ۔

مزید :

PSL -PSL News Update -