تجزیہ کار امتیاز عالم نے ملک کے کرپٹ اداروں کی نشاندہی کردی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار امتیاز عالم نے کہاہے کہ ملک کے ہر ادارے میں کرپشن موجود ہے ، احتساب کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیاجارہاہے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے امتیازعالم نے کہاکہ احتساب کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جارہا ہے ، ملک کے ہر ادارے میں کرپشن موجود ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کو کرپشن کے علاوہ بھی سنجیدہ مسائل درپیش ہیں،پاکستان میں سب سیاستدان چور ہیں لیکن تمام ججز اور جرنیل صاف ہیں۔