لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے ایک سال میں کرپشن ختم کرنے کا نسخہ بتادیا

لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے ایک سال میں کرپشن ختم کرنے کا نسخہ بتادیا
لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے ایک سال میں کرپشن ختم کرنے کا نسخہ بتادیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا ہے کہ فوج کا نظام رائنج کردیں ، اگر ایک سال میں کرپشن ختم نہ ہوگئی تو مجھے کو پکڑ لیں، فوج ثبوت کو بہت کم دیکھتی ہے ، جس کے خلاف انٹیلی جنس معلومات ہوں رگڑ دیا جاتا ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہو ئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا کہ سارے سیاستدان چور نہیں ہیں، ننانوے فیصد لوگوں پر کوئی الزام نہیں ہے ، اگرایک فیصدلوگوں پر الزام آگیاہے تواس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ تمام سیاستدان چور ہیں ، سراج درانی کی گرفتاری کو بلاوجہ اہمیت دی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فوج کا نظام رائنج کردیں ، اگر ایک سال میں کرپشن ختم نہ ہوگئی تو مجھے کو پکڑ لیں، ان کا کہنا تھا کہ فوج ثبوت کو بہت کم دیکھتی ہے ، جس کے خلاف انٹیلی جنس معلومات ہوں رگڑ دیا جاتا ہے ، چودھری نثار نے بیان دیا تھا کہ ڈاکٹر عاصم کے دوسو گھنٹے کے اعترافی بیانات ہیں۔

مزید :

قومی -