بھارتی جارحیت کا جواب ”پلس“ کے ساتھ دیا جائے گا ،لیفٹیننٹ جنرل (ر)غلام مصطفی نے پاک فوج کے جوابی اہداف کی نشا ندہی کردی

بھارتی جارحیت کا جواب ”پلس“ کے ساتھ دیا جائے گا ،لیفٹیننٹ جنرل (ر)غلام مصطفی ...
بھارتی جارحیت کا جواب ”پلس“ کے ساتھ دیا جائے گا ،لیفٹیننٹ جنرل (ر)غلام مصطفی نے پاک فوج کے جوابی اہداف کی نشا ندہی کردی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر)غلام مصطفی نے کہاہے کہ اگر بھار ت کی جانب سے بین الاقوامی سرحد عبور کی گئی تو پا ک فوج کے پاس جواب دینے کیلئے ایسے ایسے اہداف ہیں جن کا بھارت کوپوری طرح اندازہ ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر)غلام مصطفی نے کہاہے کہ جنگ کی بات کرنا بھارت کا پاگل پن ہے ، وہ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کوسبق سکھانا چاہئے ، اگر بھار ت کی جانب سے بین الاقوامی سرحد عبور کی گئی تو پا ک فوج کے پاس جواب دینے کیلئے ایسے ایسے اہداف ہیں جن کا بھارت کوپوری طرح اندازہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی کوشش ہوگی کہ کسی جگہ سے لائن آف کنٹرول کوعبور کرکے پاک فوج کی کسی چوکی پر حملہ کرکے دنیا کودکھایا جائے کہ ہم نے یہ کیا ہے لیکن یہ کہہ دینا آسان ہے ، بھارت کو غلط فہمی بھی مار جائیگی، بھارت نے سرجیکل سڑائیک کا سوچاتو پاکستان کے پاس سرجیکل سٹرائیک کرنے کے بہتر مواقع ہیں، بھارت کو یہ پاگل پن مہنگا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے جو بھی کیا اس کا جواب پلس کے ساتھ دیا جائے گا ، دنیا کو یہ بات اچھی طرح سے پتہ ہے کہ پاکستان ایک دفاعی جنگ لڑ رہاہے ، پاکستان کے بارے میں کسی کو غلط فہمی ہے تو دور کرلینی چاہئے ۔بھارتی کارروائی کا پاکستان منہ توڑ جواب دیگا ۔

مزید :

قومی -