لندن کی مسجد میں موذن پر چاقو سے حملہ

لندن کی مسجد میں موذن پر چاقو سے حملہ
لندن کی مسجد میں موذن پر چاقو سے حملہ

  



لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) لندن کی جامع مسجد میں نماز کے دوران ایک شخص نے مو¿ذن پر چاقو سے حملہ کردیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق وسطی لندن کے علاقے ریجنٹ پارک میں ایک جامع مسجد میں ظہر کی نماز کی ادائیگی کے دوران بزرگ موذن پر قاتلانہ حملہ ہو گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے ۔انہیں شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

واقعے کے فوری بعد نمازیوں نے ملزم کو قابو میں کرلیا اوراسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس نے قتل کی کوشش کرنے پر29 سالہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، یہ واقعہ مبینہ طور پر نسل پرستانہ حملہ کہا جارہا ہے۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے تمام متاثرہ افراد سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی