فیروزوالہ کے فیکٹری ملازمین کے مطالبات تسلیم کئے جائیں،خورشید احمد

فیروزوالہ کے فیکٹری ملازمین کے مطالبات تسلیم کئے جائیں،خورشید احمد

  



لاہور(پ ر)آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے زیر اہتمام محنت کشوں نے فیروز والا امامیہ فیکٹری لاہور کے آجروں کے ظلم و ستم اور ناانصافیوں کے خلاف پر زور احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے جائز اور قانونی مطالبات کو فوری منظور کروایا جائے اور ان کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے اور بونس کی ادائیگی جیسے جائز مطالبہ پر محنت کش کے بہیمانہ قتل پر ناصرف فوری کاروائی کی جائے بلکہ اس قتل میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور دہشت گردی کے قانون کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے فوری گرفتار کیاجائے۔ اس موقع پر یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ محنت کشوں کے لواحقین کی ورکرز ویلفیئر فنڈ سے کم از کم 20لاکھ روپے فوری مالی امداد دلوائی جائے اور محنت کشوں کے کام کے دوان لاقانونیت اور بے جا تشدد سے بھی تحفظ فراہم کیاجائے۔

ورنہ محنت کش سراپا احتجاج ہوں گے مظاہرین سے بزرگ مزدور راہنما خورشید احمدجنرل سیکرٹری، روبینہ جمیل صدر، اکبر علی خان، رانا شکور، مظفر متین اور دیگر عہدیداران کنفیڈریشن ہذا نے بھی خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1