جامعہ پنجاب 301سے350بہترین یونیورسٹیوں میں شامل

جامعہ پنجاب 301سے350بہترین یونیورسٹیوں میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)دنیا بھر کی یونیورسٹیوں کی رینکنگ کرنے والے عالمی ادارے ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی دنیا کے معاشی طور پر ابھرتے ہوئے ممالک کی رینکنگ جاری کی ہے جس میں پنجاب یونیورسٹی کو بہترین 301 سے 350 یونیورسٹیوں میں شامل کیا گیا ہے۔ اس شاندار کامیابی پر پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری، سیکرٹری آسا جاوید سمیع اور دیگر نے وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر نے یونیورسٹی میں ریسرچ کلچر کو فروغ دینے کے لئے جو اقدامات کئے ہیں ان کی بدولت پنجاب یونیورسٹی کی بین الاقوامی رینکنگ تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ شاندار کامیابی پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کی تحقیق دوست پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کے باعث پنجاب یونیورسٹی میں تحقیق کا کلچر پروان چڑھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے یونیورسٹی کے اساتذہ کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی گئی ہے جس کی وجہ سے یونیورسٹی کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔ اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد نے یونیورسٹی کی رینکنگ بہتر بنانے کے لئے ڈائریکٹر پی یو رینکنگ کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود اور ان کی ٹیم کی کاشوں کو سراہا ہے۔