بنوں،سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ کے احکامات ردی کی ٹوکری کی نذر

  بنوں،سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ کے احکامات ردی کی ٹوکری کی نذر

  



بنوں (بیورورپورٹ) سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ خیبرپختونخواہ کے احکامات ٹی ایم اے بنوں انتظامیہ نے ردی کی ٹوکری میں پھینک دیئے سیکرٹری نے بنوں ٹی ایم اے کے 40 سے زائد غیر حاضر ملازمین کی تنخواہیں بند، جواب طلبی، ٹیکس وصول کرنے والے برانچوں میں تعینات اہلکاروں کے تبادلے اور ملازمین کی حاضری یقینی بنانے کیلئے بائیومیٹرک سسٹم کی تنصیب کے احکامات جاری کئے تھے11 فروری کو سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ خیبر پختونخوا حضر حیات اچانک بنوں ٹی ایم اے آفس آئے تھے جہاں ملازمین کی حاضری چیک کی گئی ڈیوٹی سے غیر حاضر 40 سے زائد ملازمین کو غیر حاضر پاکر تنخواہوں کی ادائیگی روکنے اور ٹیکس وصولی برانچز کی کارکردگی ناقص قرار دیکر تمام عملے کو فوری تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردیئے اور ملازمین کی حاضری یقینی بنانے کیلئے بائیومیٹرک سسٹم کی تنصیب جبکہ نیوسبزی منڈی میں ریکوری منیجر کے کمرے کی بغیر الاٹمنٹ دُکان کیلئے دینے اور شہر میں دو درجن سے زائد کنواں جات کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی میونسپل شاپنگ پلازہ پر کام شروع کرنے کیلئے 65 لاکھ 86 ہزار روپے سے زائد فنڈز جاری کئے جاچکے ہیں جو متعلقہ ٹھیکیدار کو ادا کرکے کام شروع کیا جائے گاتحصیل کونسل ہال اور لائبریری کی تاریخی عمارت کی بحالی کیلئے جلد کام شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ٹی ایم اے بنوں سب سے زیادہ ملکیتی جائیداد رکھنے والی ٹی ایم اے ہے لیکن اس کا آمدن بہت کم ہے اس لئے یہاں ٹیکس وصولی کے تمام برانچز کے عملہ کو تبدیل کریں اور انہیں پانچ سال تک پھر ان برانچوں میں تعینات نہ کریں تاہم اس سلسلے میں ٹی ایم اے بنوں انتظامیہ کی طرف سے کسی قسم کے اقدامات نہیں اُٹھائے گئے ہیں جبکہ اُن کی طرف سے بے بسی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر