زریاب کالونی میں ترقیاتی کام کئے جائیں،عوامی حلقے

    زریاب کالونی میں ترقیاتی کام کئے جائیں،عوامی حلقے

  



پشاور(سٹی رپورٹر)زریاب کالونی کے رہائشیوں نے علاقے میں ترقیاتی کام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں ترقیاتی کام نہ ہونے اور نالیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے باعث علاقے میں بارش ہونے کی صورت میں نالیوں کا پانی سڑکوں پر تالاب کا منظر پیش کرتا ہے جس کے حوالے سے کئی بار متعلقہ حکام کو آگاہ کیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر فوری طور پر ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے علاقے میں ترقیاتی کام شروع نہ کئے تو وہ شدید احتجاج پر مجبور ہو جائینگے جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر