خیبر،قبائلی اضلاع کے عوام کو طبی سہولتیں فراہم کرینگے،ڈاکٹر ولایت شاہ

  خیبر،قبائلی اضلاع کے عوام کو طبی سہولتیں فراہم کرینگے،ڈاکٹر ولایت شاہ

  



ضلع خیبر (نمائندہ خصوصی)قبائلی اضلاع میں نجی کلینکس, میٹرنٹی ہوم لیبارٹریز سمیت ہیلتھ سے وابستہ افراد کو باقاعدہ رجسٹرڈ کرکے یہاں کے لوگوں کو صحت کے بہتر سہولت دینگے اور ڈاکٹرز کے کلینکس کی رجسٹریشن میں انکے علاقوں میں جاکر انکو اپنے ہی علاقے میں رجسٹریشن پراسیس کراینگے تاکہ انکو رجسٹریشن کے عمل میں مشکلات کا سامنا نہ ہو, یہ باتیں خیبر پختونخوا ہیلتھ کیر کمیشن کے ڈاریکٹر اپریشن ڈاکٹر ولایت شاہ نے باڑہ میں اسسٹنٹ کمشنر نیک محمد خان بنگش باڑہ اور ہیلتھ سے وابستہ افراد کیساتھ ایک نشست میں کی. انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں متاثرہ افراد کو انکے علاقے میں سہولیات دینگے تاکہ قانون کے دارے میں عوام کی خدمت کی جاسکے۔ ڈاریکٹر اپریشن نے کہا کہ ان علاقوں میں جعلی اور غیر قانونی دوای و ڈاکٹرز کو ہر گز برداشت نہیں کیا جایگا۔ٹی این این۔مزید کہا کہ انسانوں جانوں سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں اور قانون کے دارے میں کام کرنا ہوگا۔ اس موقع پر ایچ سی سی کیدیگر عملے میں چیف انسپکٹر اسداللہ جان, انسپکٹر فرحان اور انسپکٹر شاہداللہ شامل تھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر