شبقدر،مشیر عارف احمد زئی چھت گرنے سے جاں بحق افراد کے گھر گئے

      شبقدر،مشیر عارف احمد زئی چھت گرنے سے جاں بحق افراد کے گھر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے معدنیات عارف احمدزئی نے شبقدر کے علاقہ کانگڑہ میں چھت گرنے کے حادثے میں جان بحق افراد کے لواحقین کے گھر گئے اور جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر معاون خصوصی نے مرحومین کے لئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے تعزیت کی۔ انہوں نے انتطامیہ افسران کو ہدایات کی کہ متاثرہ خاندان کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ایسے واقعات کی روک تھام کے حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھائیں جائیں۔