مفاد عامہ کے جاری اور نئے منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل پہنچائیں،ڈی سی ملاکنڈ

  مفاد عامہ کے جاری اور نئے منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل پہنچائیں،ڈی سی ملاکنڈ

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویزریحان خٹک نے قومی تعمیر نو کے محکموں کے ضلعی سربراہوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضلع بھر میں مفاد عامہ کے جاری اور نئی منصوبوں پر تعمیراتی کام کی رفتار مزید تیز کرکے جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کو یقینی بنائیں تاکہ انکے ثمرات سے زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہوسکیں۔نیز ترقیاتی کاموں میں استعمال ہونے والے میڑیل کے معیار پر کڑی نظر رکھیں۔یہ ہدایات انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے دی۔جبکہ اس موقع پر ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر رحمت علی وزیر کے علاوہ مختلف محکموں کے ضلعی سربراہان بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ ملاکنڈ کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری اور فرائض منصبی ہے اس لیے ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ کیاجائیگاکیونکہ قومی وسائل قو م کی امانت ہے ایک ایک پائی کو عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کو یقینی بنائینگے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ریحان خٹک نے یہ بھی ہدایت کی کہ تمام محکموں کے ضلعی افسران اپنے محکموں کے زیر اہتمام جاری ترقیاتی منصوبوں پر تعمیراتی کاموں کی خود نگرانی کریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر