صوابی،غیر معیاری دودھ فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی،متعدد کو جرمانے

  صوابی،غیر معیاری دودھ فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی،متعدد کو جرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
صوابی(بیورورپورٹ)اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی مہران خان کی ٹوپی بازار میں غیر معیاری دودھ فروخت کرنے والے ملک شاپ کے خلاف کاروائی کئی دکاندار جرمانہ تحصیل ٹوپی میں غیر معیاری اشیاء اور سرکاری نرخ سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ڈپٹی کمشنر صوابی شاہد محمود کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی مہران خان نے ٹوپی بازار اور رائیٹ بینک کالونی میں غیر معیاری دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی اس موقع پر ملک موبائل ٹیسٹینگ لیبارٹری کے ذریعے مختلف ملک شاپ کے سیمپل چیک کیے گئے اور غیر معیاری دودھ ہونے پر کئی دکانداروں کو جرمانے کیے گئے اس موقع پر ویٹرنری ڈاکٹر یاسر بھی موقع پر موجود تھے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مہران خان نے صوابی الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کو بتایا کہ تحصیل ٹوپی میں غیر معیاری اشیاء اور سرکاری نرخ سے تجاوز کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اے سی ٹوپی کا کہنا تھا کہ معیاری اشیاء خوردنوش کی سرکاری نرخ پر فروخت کو یقینی بنایا جائے گا ناغہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی سختی سے نمٹا جائے گا