تیمرگرہ کے قریب دوفلائنگ کو چز میں تصادم 12افراد زخمی

    تیمرگرہ کے قریب دوفلائنگ کو چز میں تصادم 12افراد زخمی

  



تیمرگرہ (بیورورپورٹ) تیمرگرہ کے قریب دوفلائنگ کوچز میں تصادم 12افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو ہیڈکوارٹر ہسپتال تیمرگرہ منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق فلائنگ کوچ نمبر سی 8644 جوکہ سوات سے تیمرگرہ ارہاتھا اور فلائنگ کوچ نمبرایل زیڈ7918 جوکہ تیمرگرہ سے پشاور جارہاتھا کہ خونگے کے مقام پر دونوں کے درمیان تصادم ہو ا جس کے نیتجے میں 12افراد حضرت جان،سکنہ شیر ینگل،سید نواب سکنہ واڑی،اشفاق سکنہ نہاک درہ ہلال سکمہ نہاک درہ بلال سکنہ جاگام مسماۃ ثمینہ بی بی سکنہ خال شاہدہ سکنہ خال ارشاد سکنہ نہاک درہ شبانہ بی بی سکنہ جاگام سویرا بی بی سکنہ لعلو خال بلال سکنہ واڑی اورشیر زمین سکنہ غنم شاہ منڈا زخمی ہوگئے جنھیں فوری طورپر ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ منتقل کیاگیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر