ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ اینڈ ایوالوشن محمد انور خان کا ضلع مہمند کا دورہ

  ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ اینڈ ایوالوشن محمد انور خان کا ضلع مہمند کا دورہ

  



مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ اینڈ ایوالوشن محمد انور خان کا اپنی ٹیم کے ہمراہ ضلع مہمند کا دورہ۔ دورے کے موقع پر ضلع مہمندتحصیل یکہ غنڈ میں زیر تعمیر جئے ڈیم کا معائنہ بھی کیا۔ اے ڈی جی، پی ڈی، اے سی لوئر مہمنداور دوسرے اعلیٰ حکام بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر انہوں نے ڈیم سائٹ کا معائنہ کیا اور اُس پر جاری کام کا جائزہ لیا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ٹھیکدار نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی جی نے ڈیم میں استعمال ہونے والے میٹریل اور کوالٹی کا بھی معائنہ کیا۔ اور پراجیکٹ کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایات دیئے۔ یاد رہے کہ مذکورہ ڈیم کی تعمیر کا آغاز 2017 ء میں کیا گیا جو کہ 2019 ء میں مکمل ہونا تھا لیکن کام میں تاخیر کی وجہ سے اب یہ منصوبہ جون 2020 ء میں مکمل کیا جائیگا۔ اس ڈیم میں ڈیڑھ کلومیٹر تک پانی ذخیرہ کرنے کی کنجائش ہے۔ اس ڈیم سے 5 کلومیٹر طویل واٹر چینل پر بھی کام جاری ہے۔ جس سے زیر زمین پانی کی سطح میں خاطر خواہ اضافے کے ساتھ ساتھ 250 ایکڑ بنجر زمین بھی قابل کاشت بن جائیگی۔ جس سے علاقے میں پانی کی کمی کا مسئلے پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ اور کسان مختلف قسم کی فصلیں بھی کاشت کرینگے جس سے علاقے کی ترقی میں اضافہ ہو جائیگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر