سرائے نورنگ،کار کی ٹکر سے چنگ چی میں سوار 5 افراد زخمی

  سرائے نورنگ،کار کی ٹکر سے چنگ چی میں سوار 5 افراد زخمی

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان) نورنگ کے علاقے ملنگ کے مقام پرموٹرکارکی ٹکر سے چنگ چی رکشہ میں سوارپانچ افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک کوبنوں منتقل کردیا۔اس سلسلے میں تھانہ عصمت اللہ شہیدنورنگ پولیس نے میڈیاکے نمائندوں کورابطے پربتایاکہ فیض اللہ ولددریاخان قوم آفغان مہاجرحال اکبرکلہ نورنگ نے زخمی حالت میں پولیس کو بتایاکہ گزشتہ روز میں نے گنڈی چوک میں اپنے رکشہ میں سواریاں بیٹھاکرمین روڈپرنورنگ کی جانب روانہ ہوئے جب ملنگ زیارت پہنچے تو سامنے سے ایک موٹرکارجس کا ڈرائیورنامعلوم غلط سائیڈپرآکرمیرے رکشے کوٹکرماردی جس کے نتیجے میں مجھ سمیت رکشہ میں سوارربنواز،حقدارعلی،خان ملوک اورنعمت اللہ زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد دینے کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال نورنگ منتقل کردیا جبکہ ایک زخمی کوبعدمیں خلیفہ گلنوازہسپتال بنوں منتقل کردیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر