سرائے نورنگ،یو ایس بی کے تنازعہ میں ایک شخص اسلحہ کی نوک پر اغواء

    سرائے نورنگ،یو ایس بی کے تنازعہ میں ایک شخص اسلحہ کی نوک پر اغواء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
سرائے نورنگ (نمائندہ پاکستان) نورنگ کے دورآفتادہ علاقے ٹپ تختی خیل میں یوایس بی کے تنازعے پرملزم نے اسلحہ کی نوک پرایک شخص اغواء کرلیا۔اس سلسلے میں تھانہ عصمت اللہ شہیدنورنگ پولیس نے میڈیا کے نمائندوں کو رابطے پربتایاکہ جمال ولدگل جنان سکنہ ٹپ تختی خیل اپنے ولدگل جنان کے ہمراہ تھانہ نورنگ میں روزنامچہ رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایاکہ ٹپ تختی خیل کے اڈے پرہماراپرچون دکان ہے گزشتہ شب وہ اپنے بھائی اجمل خان کے ہمراہ دکان میں موجود تھے کہ مبینہ ملزم جاویدعرف کمانڈودکان میں آیااورسگریٹ خریدالیابعدمیں ہم نے دکان بند کردی میں پیدل جبکہ بھائی اجمل خان موٹرسائیکل پرگھرروانہ ہوئے اس دوران نے جاوید عرف کمانڈونے بھائی کوکہاکہ مجھے بھی موٹرسائیکل پر اپنے ساتھ لے جائے تو بھائی نے ان کوموٹرسائیکل پرسوارکیااورمیں پیدل جارہاتھاکہ تھوڑی دیر بعد مجھے اطلاع ملی کہ ان کا بھائی اجمل خان جاویدعرف کمانڈوں نے موٹرسائیکل پراسلحہ کی نوک پر نامعلوم مقام لے گیاہے ہم نے بھائی کی کافی تلاش کی تاہم معلوم نہ ہوسکاپولیس کے مطابق مدعی نے مزیدبتایاکہ بھائی کا ملزم کے ساتھ یوایس بی پر تنازع تھاپولیس نے روزنامچہ رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔