ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء اللہ 24 فروری کو کھلی کچہری لگائیں گے

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء اللہ 24 فروری کو کھلی کچہری لگائیں گے

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثنا ء اللہ آئندہ پیر 24 فروری 2019 کو دن دو بجے ریڈیو پاکستان پر ای -کچہری منعقد کریں گے۔ ایبٹ آباد کے عام شہری فون نمبر0922-9310349اور0992-408040پر ڈپٹی کمشنر سے براہ راست رابطہ کرکے اپنے مسائل وشکایات وغیرہ بیان کر سکیں گے جن کے حل کے لیے ڈپٹی کمشنر موقع پر احکامات جاری کریں گے۔ ای کچہری ریڈیو پاکستان کے چینل ایف ایم 101.4 اور میڈیم ویو 1602 کے علاوہ پختونخوا ایف ایم ریڈ92.4پر بھی سنی جا سکے گی۔ علاوہ ازیں ای کچہری کی کاروائی ریڈیو پاکستان ایبٹ آباد، پختونخوا ریڈیو ایبٹ آباد، ریجنل انفارمیشن آفس ایبٹ آباد اور ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کے فیس بک پیج پر بھی دستیاب ہوگی۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آبادنے شہریوں کی شکایات یا مسائل کے موقع پر جواب دینے یا ان کے حل کے لیے تمام ضلعی، صوبائی وفاقی محکموں و دفاتر اور خصوصاًخدماتی اداروں کے افسران کو پیر 24 فروری کو دن دو سے تین بجے تک ای کچہری میں موجود رہنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر