جنوبی وزیر ستان متاثرین میں چیکوں کی تقسیم کا سلسلہ جاری

    جنوبی وزیر ستان متاثرین میں چیکوں کی تقسیم کا سلسلہ جاری

  



  

ٹانک (نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان میں گذشتہ اپریشن کے دوران مکانوں کو پہنچنے والے نقصان کے ازالہ کے لئے متاثرہ افراد میں امدادی چیکوں کی تقسیم کا سلسلہ جاری تفصیلات کے مطابق گذشتہ فوجی اپریشنوں کے دوران جنوبی وزیرستان کے محسود قبائل کے مکانوں کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کے لئے متاثرہ افراد میں اسسٹنٹ کمشنر لدھا اللہ نور شیرانی نے پولیٹکل ریسٹ ہاوس جنوبی وزیرستان میں چیک تقسیم کئے اس موقع پر انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کہاکہ حکومت محسود قبائل کی قوم وملک کے لئے دئیے جانے والی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں اور ان کیدوبارہ ابادکاری کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہاہے ان کا کہناتھا کہ مکمل تباہ مالک مکان 4لاکھ جبکہ جزوی طور پر پہنچنے کو ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے کی امدادی چیک دئے جارہے ہیں واضع رہے کہ اج 190 متاثرہ افراد میں امدادی چیک تقسیم کر دئیے گئیجبکہ مذید چیک مورخہ 25-26اور27 فروری کو بھی جاری رہیگا

مزید : پشاورصفحہ آخر