ایری گیشن کے تمام سکیموں میں کرپشن کی تحقیقات کی جائیں،ملک رشید اللہ

ایری گیشن کے تمام سکیموں میں کرپشن کی تحقیقات کی جائیں،ملک رشید اللہ

  



بنوں (تحصیل رپورٹر)ایری گیشن کے تمام سکیموں میں کرپشن کی تحقیقات کی جائیں۔ بھرتی ہونے والے کلاس فور ملازمین کی گھر بیٹھے تنخواہوں کی وصولی اور ایری گریشن ڈویثرن بنوں کینال کے ایس ڈی او فرید اللہ خان کی کرپشن پر انکوائری مقرر کی جائیں۔ایس ڈی او ایری گیشن بنوں کینال فرید اللہ خان کی تین سال سے زائد ڈیوٹی کی معیاد پوری ہونے کے باوجود اپنی کرسی پر قبضہ جمائے ہوئے بیٹھے ہیں ان کو فی الفور بنوں سے ٹرانسفر کیا جائے۔ایری گیشن بنوں ڈیپارٹمنٹ کرپشن کی آماد گاہ بن چکی ہیں۔ایس ڈی او ایری گیشن فرید اللہ خان گھر بیٹھے کلاس فور ملازمین کی تنحواہیں خود وصول کر رہے ہیں۔صوبائی حکومت اس کے کرپشن کا فوری نوٹس لیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق ناظم یونین کونسل نورڑ ملک رشید اللہ خان آف نورڑ نے میڈیا کے نمائندوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ بنوں کینال میں ترقیاتی منصوبے صرف کاغذی کاروائی تک محدود ہیں لیکن گراونڈ پر کوئی منصوبہ موجود نہیں۔ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ بنوں کینال میں ہونے والی کرپشن کی آزادانہ تحقیقات کی جائیں۔گورنمنٹ پالیسی کے مطابق کوئی بھی آفیسر ایک سیٹ پر تین سال تک ڈیوٹی سرانجام دے سکتا ہے تین سالہ مدت کے بعد وہ آفیسر دوسرے آضلاع میں ڈیوٹی کریگا لیکن ایری گیشن بنوں کینال کے موجودہ ایس ڈی او فرید اللہ خان کی مدت ملازمت پوری ہونے کے باوجود اسی سیٹ پر قبضہ جمائے ہوئے بیٹھا ہے۔ انہوں نے جیتنے بھی بھرتیاں اور منصوبے مکمل کئے ہیں ان کی تمام تحقیقات کی جائیں۔گھر بیٹھے کلاس فور ملازمین کی تنحواہوں کی وصولی کا بھی صوبائی حکومت نوٹس لیں۔اور ایس ڈی او ایری گیشن بنوں کینال فرید اللہ کے کرپشن کا فوری نوٹس لیکر ان کے خلاف محکمانہ کاروائی اور ان کا تبادلہ بنوں سے کسی اور اضلاع میں کیا جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر