بچوں کیساتھ بداخلاقی اور قتل کے ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے،مہر سلطانہ

  بچوں کیساتھ بداخلاقی اور قتل کے ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے،مہر ...

  



پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات و سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی مہر سلطانہ نے بچوں کیساتھ زیادتی اور بعد ازاں قتل کے واقعات میں اضافے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے ان واقعات میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے حالات دیگر صوبوں کی نسبت بہت زیادہ خراب ہیں جہاں پر چھوٹے بچے کہیں پر بھی محفوظ نہیں ہیں حکومت کو چاہئے کہ عوام اور بچوں کے تحفظ کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنی رٹ قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے جو لوگ مرکز میں بیٹھ کر صوبہ خیبر پختونخوا کی تعریفیں کرتے تکتے نہیں ہیں وہ خود یہاں آکر صوبے کے عوام کی حالت زار دیکھیں کہ یہاں کے عوام کس حال پر ہیں؟ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مالی امداد کے بجائے بچوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور اس حوالے سے بچوں میں شعور بیدار کرنے کے لئے گلی کوچوں کی سطح پر آگاہی مہمات کا انعقاد کیا جائے تاکہ بچوں کی زندگیاں محفوظ ہو سکیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر