مردان،باچا خان میڈیکل کالج میں سیرت النبی ؐ کانفرنس کا انعقا د

مردان،باچا خان میڈیکل کالج میں سیرت النبی ؐ کانفرنس کا انعقا د

  



مردان(بیورورپورٹ) باچا خان میڈیکل کالج میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقا دکیا گیا اس موقع پر محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے سپر نٹنڈنگ انجینئر رفیع الدین مہمان خصوصی تھے اس موقع پر کالج کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد فاضل، ایسوسی ایٹ ڈین ڈاکٹر عبدالجمیل،محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے آفسران باچا خان میڈیکل کالج کے فیکلٹی ممبران،سٹاف اور طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی مقررین نے نبی کریم ﷺ کے خلق عظیم کے موضوع پر تفصیلی لیکچر دیا اور طلباو طالبات پر زور دیا کہ حضورﷺ کی زندگی ہمارے لئے ایک نمونہ ہے ہمیں چائیے کہ آپ ﷺ کی زندگی اپنائے اور اس پر عمل کریں اس میں دین و دنیا دونوں کی کامیابی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر