حکمرانوں نے ملک کو گھمبیرمعاشی حالات سے دوچار کردیا، نیر حسین بخاری

حکمرانوں نے ملک کو گھمبیرمعاشی حالات سے دوچار کردیا، نیر حسین بخاری

  



اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پی پی پی سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مطلق العنانہ زہنیت کے خلاف میدان عمل میں ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملکی قومی و عوامی مسائل سے لاتعلق حکمرانوں سے قوم فوری نجات چایتی ہے،غیر زمہ دار حکمرانوں نے ملک کو گھمبیر معاشی اقتصادی حالات سے دوچار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اشرافیہ کو دوستانہ اور ہمدردانہ اقدامات کے ذریعے مالی فوائد پہنچائے جا رہے ہیں، غریب ایک وقت کی روٹی اور مریض دوائی سے محروم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کسان کاشتکار مزدور کش پالیسیوں کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کررہی ہے،پیپلز پارٹی عوام الناس کو مافیاز کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتی۔

نیر حسین بخاری

مزید : پشاورصفحہ آخر