جنرل باجوہ کی کویت کی سیاسی وعسکری قیادت سے ملاقاتیں دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

جنرل باجوہ کی کویت کی سیاسی وعسکری قیادت سے ملاقاتیں دفاعی تعاون بڑھانے پر ...

  



راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کویت کا ایک روزہ دورہ کیا،آرمی چیف نے کویتی نائب وزیراعظم منصور الاحمد الجبر الصباح، وزیردفاع مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں، کویت کی سیاسی و عسکری قیادت نے انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستانی فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور پاکستانی قوم کے عزم کی تعریف کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی وسکیورٹی تعاون سمیت علاقائی امن واستحکام، دفاعی پیداوار، تربیت، افرادی قوت میں تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا۔

آرمی چیف/دورہ

مزید : صفحہ اول