ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، سپاہی شہید

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، سپاہی شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی شہید ہو گیا۔ پا ک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لیپا وادی کے کیانی سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی۔پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کر کے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔فائرنگ کے تبادلے میں 30 سالہ سپاہی امتیاز علی شہید ہو گئے۔بیان میں کہا گیا کہ امتیازعلی ضلع نوشہرہ کے علاقے پَبی کے رہائشی تھے جنہوں نے مادر وطن کے دفاع میں جام شہادت نوش کیا۔واضح رہے 8 فروری کو بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کرکے چری کوٹ سیکٹر کو نشانہ بنایا جہاں ایک شہری شہید اور ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے شہری آبادی کو آرٹلری اور مارٹر فائر سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کاکوٹا گاؤں کے رہائشی میر محمد شہید ہو ئے اور ایک خاتون زخمی ہوئیں۔بیان میں کہا گیا تھا پاک فوج کے جوانوں نے موثر جواب دیتے ہوئے بھارت کی اس چوکی کو نشانہ بنایا جہاں سے فائرنگ کی گئی تھی۔خیال رہے کہ ایل او سی پر جنگ بندی کیلئے 2003 میں پاکستان اور بھارتی افواج کی جانب سے ایک معا ہد ے پر دستخط کیے گئے تھے تاہم اس کے باوجود جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
سپاہی شہید

مزید :

صفحہ اول -